منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

روس کا مشرقی یوکرین میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک

28 جون, 2023 11:39

کراما تورسک: روس نے مشرقی یوکرین میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

یوکرین حکام کے مطابق روس نے کراما تورسک پر 2 میزائل مارے جس میں 25 افراد زخمی بھی ہوئے۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ ریسٹورنٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا، ہر طرف ملبہ بکھر گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ویگنر گروپ نے روسی فوجی قیادت کیخلاف بغاوت کا اعلان کردیا

خبر ایجنسی کے مطابق کراما تورسک صوبہ ڈونیٹسک کے مغرب میں اہم دفاعی شہر ہے، روسی افواج کراما تورسک پر قبضے کے ذریعے مغرب تک پہنچنا چاہتی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔