منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

اسلامو فوبیا : سویڈن میں عید کے روز مسجد کے باہر قرآن مجید کی بےحرمتی

29 جون, 2023 14:25

سویڈن :مسلمانوں کے خلاف اسلامو فوبیا میں کمی نہ آسکی، سویڈن میں عید کے روز مسجد کے باہر قرآن مجید کی بےحرمتی کی گئی۔ ا س واقعے پر مسلمانوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے سوئیڈن میں مسجد کے باہر قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اظہار، احتجاج کے بہانے تشدد کےلیے اکسانے کو جائز قرار نہیں دیا جاسکتا ۔

دفترخارجہ نے مزید کہا کہ مذہبی منافرت کی کسی بھی وکالت پر پابندی عائد کی جائے جو تشدد کو بھڑکانے کا باعث بنے ، مغرب میں اسلام مخالف واقعات کا اعادہ قانونی فریم ورک پر سنگین سوال اٹھاتا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔