منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ، حملہ آور سمیت 2 افراد ہلاک

29 جون, 2023 11:00

سعودی عرب کے شہر جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک سکیورٹی گارڈ اور مسلح شخص ہلاک ہوگیا۔

مغربی خبررساں ایجنسی کے مطابق مسلح شخص قونصل خانے کے باہر گاڑی سے اترا اور اس نے سکیورٹی افسروں پر فائرنگ کردی۔

حملہ آور کی جانب سے کی گئی فائرنگ کے جواب میں قونصل خانے کے سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس میں مسلح حملہ آور مارا گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں امریکی قونصل خانے پر تعینات نیپالی سکیورٹی افسر زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔