بھارت: مسافروں سے بھری بس میں آگ لگ گئی، بچوں سمیت 25 افراد ہلاک
مہاراشٹرا: بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں ہائی وے پر مسافروں سے بھری بس میں آگ لگ گئی جس کے باعث بچوں سمیت 25 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں سمرودھی مہامرگ ایکسپریس وے پر مسافروں سے بھری چلتی بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 25 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ یہ واقعہ رات گئے پیش آیا، بس میں 33 افراد سوار تھے جو مسافروں کو لیے پُونے کی جانب جارہی تھی۔
پولیس نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بس کو حادثہ ایکسپریس وے پر لگے کھمبے سے ٹکرانے کے بعد پیش آیا جس سے بس الٹی ہوئی اور آگ لگ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اوباڑو : کراچی سے جانے والی چلتی بس میں آگ بھڑک اٹھی، مسافروں نے کود کر جان بچائی
پولیس کے مطابق بس الٹنے سے بس کا دروازہ بند ہوگیا جس سے مسافر باہر نکلنے میں کامیاب نہیں ہوسکے اور بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات ہوئی تاہم بس کا ڈرائیور خوش قسمتی سے بچ گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات جاری ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










