سکھ برادری کا 8 جولائی کو ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں دنیا بھر میں ریلی نکالنے کا اعلان
سکھ برادری نے 8 جولائی کو ہردیپ سنگھ نجر کی یاد میں دنیا بھر میں ریلیوں کے انعقاد کا اعلان کیا ہے اس سلسلے میں امریکا،برطانیہ،کینیڈا آسٹریلیا سمیت کئی ممالک میں آزادخالصتان ریلیاں نکالی جائیں گی۔
ریلیوں میں بڑی تعداد میں مظاہرین کی شرکت متوقع ہےمان ریلیوں کے اختتام پر بھارتی سفارت خانوں کے باہر مظاہرے بھی ہوں گے۔
آزاد خالصتان ریلیوں سے متعلق اشتہاری پوسٹرز بھی ریلیز کر دیے گئے ان پوسٹرز میں متعلقہ بھارتی سفیروں کو قاتل قرار دیا گیا، واضح رہےآزاد خالصتان کی زور پکڑتی تحریک پر مودی سرکار شدید دباؤ کا شکار ہے۔
یہ پڑھیں : نریندرا مودی کا برطانوی وزیر اعظم کو فون، خالصتان تحریک کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










