منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے:ڈائریکٹر آئی ایم ایف

14 جولائی, 2023 12:35

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونی کیشن جولی کوزیک نے واشنگٹن میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہے،پاکستان کو مختلف قسم کے چیلنجز کا سامنا ہےپاکستان کو مسلسل اصلاحات کی ضرورت ہو گی۔

ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ نیا پروگرام پاکستان کے عوام کی مدد اور حمایت کیلئے اہم ہوگا،جو معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے حکام کی فوری کوششوں کو سہارا دے گا،آنے والے عرصے میں مستحکم پالیسی پر عملدرآمد اہم ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 12جولائی کوایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 3 بلین ڈالر کی منظوری دی،پاکستان کو فوری 1.2 بلین ڈالر جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ پڑھیں :اگلے مالی سال کیلئے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9200 ارب روپے رکھنے پر آئی ایم ایف راضی

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔