روس کا یوکرین کی بندرگاہوں پر میزائل حملے سے 1 شخص ہلاک، 27 زخمی
روس نے یوکرین کی بندرگاہوں پر حملے کیے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 27 افراد زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق بندر گاہی شہروں اوڈیسا اور میکولائیو پر تیسرے روز بھی میزائل حملے کیے گئے، جس کے باعث عمارتوں کو آگ لگ گئی، اوڈیسا میں چین کے قونصل خانے کو بھی نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: روس کا مشرقی یوکرین میں ریسٹورنٹ پر میزائل حملہ، 4 افراد ہلاک
روس کی طرف سے دھمکی کے بعد بحیرہ اسود میں جہازوں کی آمدورفت کا سلسلہ بند ہے، یوکرین کی طرف سے امریکی کلسٹر بموں کی تعیناتی پر روس نے حملے تیزکردیئے۔
روس نے شمال مشرقی یوکرین کا محاذ دوبارہ کھول لیا ہے، ایک لاکھ فوجیوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے، روس نے شمال مشرقی یوکرین میں سیکڑوں ٹینک تعینات کردیئے ہیں۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











