پلوامہ حملہ جعلی اور اسکرپٹڈ تھا، بھارتی وزیر اعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
پلوامہ حملہ جعلی اور اسکرپٹڈ تھا، بھارتی وزیر اعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
مودی سرکار کا جعلی پلوامہ ڈرامہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا۔ گھر کے بھیدی ہی مودی کا حقیقی چہرہ دنیا کے سامنے لے آئے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی نے آئینہ دکھاتے ہوئے پلوامہ ڈرامہ کو جعلی اور اسکرپٹڈ قرار دےدیا۔
ممتا بینرجی نے کہا کہ انتخابات جیتنے کے لیے ڈرامہ رچایا گیا۔ مودی ایک بار پھر اس طرز کا ڈرامہ رچا کر انتخابات پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ حقیقت سامنے لانے پر مودی نواز میڈیا نے ممتا بینرجی کو غدار قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں جرمنی: چڑیا گھر میں سفید ریچھ نے خاتون پر حملہ کردیا
ماضی میں کانگریس رہنما ادت راج نے بھی پلوامہ ڈرامے کو جعلی اور خود ساختہ قرار دیا تھا۔ رواں سال 14 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیا پال ملک نے بھی انکشاف کیا کہ مودی پلوامہ حملے کو پاکستان پر تھوپ کر الیکشن میں ووٹ لینا چاہتا تھا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











