پولیس اہلکار کا اپنے ساتھیوں کے خلاف دھرنا، ہائی وے بند کردیا
پولیس اہلکار کا اپنے ساتھیوں کے خلاف دھرنا، ہائی وے بند کردیا
بھارت میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی تھانے کے اہلکاروں کے خلاف دھرنا دے کر ہائی وے کو بند کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ریاست جالندھر میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی تھانے کے اہلکاروں کے خلاف دھرنا دیا اور جالندھر ہائی وے بند کرکے بس کے آگے لیٹ کر احتجاج کیا۔
بھارتی پولیس اہلکار سکھجیت سنگھ کو پیٹی بھائیوں نے منانے کی کوشش لیکن اہلکار نے کسی کی نہ سنی۔
پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ میں چور کو پکڑتا ہوں اور ساتھی رشوت لے کر چھوڑ دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پلوامہ حملہ جعلی اور اسکرپٹڈ تھا، بھارتی وزیر اعلیٰ نے بھانڈا پھوڑ دیا
اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں سڑک پر لیٹ کر دھرنا دیتے دیکھا جاسکتا ہے ۔
سکھجیت سنگھ کا کہنا تھا کہ اس نے کچھ دن پہلے ہی ملزم کو ایک کیس میں پکڑا تھا جس کے بعد اسے بھوگپور تھانے لے جایا گیا تاہم ساتھی اہلکاروں نے اسے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔
Catch all the بریکنگ نیوز News, دلچسپ و عجیب News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.











