منگل، 2-دسمبر،2025
منگل 1447/06/11هـ (02-12-2025م)

امریکا پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا

26 جولائی, 2023 10:31

امریکی محکمہ خارجہ کے پرنسپل ڈپٹی ترجمان ویدانت پٹیل نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکا تکنیکی اورترقیاتی اقدامات کے ذریعے پاکستان کے ساتھ روابط جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے جاری شراکت داری کا اعادہ کیا اور افغانستان میں استحکام سمیت متعدد امور پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں اسرائیل میں مظاہرے پھوٹ پڑے، تل ابیب کی سڑکیں جام

واشنگٹن میں پریس بریفنگ میں انہوں نے مزید کہا کہ دونوں رہنماؤں نے مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری کے ذریعے تعلقات بڑھانے پر بھی بات کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں حکام سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے پریس کی آزادی کےبارے میں اظہار کرتے رہتے ہیں، آزاد پریس اور باخبر شہری کسی بھی قوم کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔