پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

لبیک اللھم لبیک، غسل کعبہ کی روح پرور تقریب

02 اگست, 2023 17:00

حرمین شریفین کے امور سے متعلق ویب سائٹ کے مطابق غسل کعبہ کی روح پرور تقریب منعقد کی گئی۔

غسل کعبہ کی تقریب میں نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ بدر بن سلطان نےخانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا۔

بیت اللہ کی اندرونی دیواروں اور فرش کو غسل دینے کے لیے آب زم زم اور عرق گلاب استعمال کیا گیا۔ خانہ کعبہ کو غسل دینے کے بعد خانہ کعبہ کو عود، عرق گلاب اور بخور کی خوشبوؤں سے معطر کیا گیا۔

خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سالانہ تقریب کے آغاز میں خانہ کعبہ کے کلید بردار الشیخ ڈاکٹر صالح آل زین نے بیت اللہ کا دروازہ کھولا۔ خانہ کعبہ کی غسل کی تقریب میں علماء کرام اور حرمین شریفین کے انتظامی امور سے متعلق حکام بھی شریک ہوئے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔