پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

بھارتی یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

15 اگست, 2023 10:20

بھارتی یوم آزادی کے موقع پر پورےمقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے ، کشمیری عوام بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منارہی ہے۔

سرینگر، ہنڈوارہ اور پونچھ سمیت کئی اضلاع میں کشمیریوںنے گھروں پر سیاہ پرچم لہرا دیے ہیں،کشمیریوں کا مودی سرکار سے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق شفاف ریفرنڈم کا مطالبہ بھرپور احتجاج کرتے ہوئے دوبارہ دہرایا ہے۔

اس شدید ردعمل کودیکھ کر مودی سرکار کے اوسان خطا ہوگئے جس کے بعد وادی بھر میں انٹرنیٹ بندکرکے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے 1947سے اب تک ہندوستان ڈھائی لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید کر چکا ہے،ایک لاکھ سے زائد بچے یتیم ، 23 ہزار خواتین بیوہ ہو چکی ہیں۔

قابض بھارتی فوج 11 ہزار سے زائد خواتین کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا چکی ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔