پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)
تازہ ترین خبریں

مودی سرکار کا ظلم جاری ، گزشتہ سالوں میں گئو رکھشک حملوں میں درجنوں مسلمان شہید

17 اگست, 2023 10:01

مودی سرکار کا ظلم جاری ، گزشتہ سالوں میں گئو رکھشک حملوں میں درجنوں مسلمان شہید

مودی سرکار کی سرپرستی میں مسلمانوں پر ظلم جاری ہے ، گزشتہ چند سالوں میں درجنوں مسلمان شہید قتل کردئیے گئے۔

عالمی ادارت کی رپورٹ کے مطابق 2014 سے 2018 کے درمیان 63 گئو رکھشک حملوں میں 44 مسلمان شہید کردئیے گئے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق صرف دہلی میں 200گئو رکھشک بریگیڈ ہیں، بھارت میں گئو رکھشک بریگیڈکی تعداد 5ہزار سے زائد ہے،رواں سال راجستھان میں 2 مسلمانوں کو گئو رکھشک گروہ نے زندہ جلایا۔

ہیومن رائٹس واچ کے مطابق زیادہ تر گئو رکھشک گروہ بی جے پی کے اتحادی یا حمایت یافتہ ہیں، بی جے پی کے دور اقتدار میں تنظیم کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے ،2015 کے بعد سے گئو رکھشک حملوں میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔