بھارت میں مسلمان دشمنی جاری : معصوم بچے پر تھپڑوں کی بارش
بھارت اقلیتوں کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا ہے ، اتر پردیش میں مسلمان بچے پر تشدد کی ہتک آمیز ویڈیو سامنے آئی ہے۔
اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 7سالہ محمد التمش کو سبق یاد نہ کرنے پر ہندو ٹیچر نے تشدد کا نشانہ بنایااور پھرکلاس کے باقی بچوں کو محمد التمش کو باری باری تھپڑ مارنے کا کہا گیا۔
India may have made it to the moon but millions of Muslims still don't have basic rights as Muslims are lynched in public sight.
In this school the teacher asks Hindu children to slap a Muslim child, even berating them if they don't slap hard enoughpic.twitter.com/ci0YVgDpl2
— muslim daily (@muslimdaily_) August 25, 2023
بچوں کے آرام سے تھپڑ مارنے پر ٹیچر ترپتا تیاگی کہتی ہیں کہ آرام آرام سے کیوں مار رہے ہو، زور سے مارو۔
ظالم ٹیچر کو اپنے اس عمل پر کوئی شرمندگی نہیں اور ڈھٹائی سے اپنی اس حرکت پر کہتی ہیں کہ تمام مسلمان بچوں کو یہ اسکول چھوڑ دینا چاہیے۔
معصوم بچے کے والد کا کہنا ہے کہ واقعہ مسلمانوں کیخلاف پھیلائی گئی نفرت کا نتیجہ ہے، ویڈیو وائرل ہونے پر یوگی سرکار کا ٹیچر کو بچانے پر زور ہے ۔
بھارتی پولیس نے تمام سوشل میڈیا صارفین کو ویڈیو ہٹانے کا حکم دیا ہے اور خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی دھمکی دی ہے ۔
ٰیہ پڑھیں : مودی حکومت اگلے انتخابات جیتنے کیلئےپلوامہ کو دہراسکتی ہے : معروف بھارتی ماہر قانون
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.








