کشمیری حریت قائد سید علی شاہ گیلانی کی آج دوسری برسی، مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال
کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی آج دوسری برسی منائی جارہی ہے ، اس موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے۔
سید علی شاہ گیلانی نے اپنی پوری زندگی بھارتی ظلم و تسلط کے خلاف احتجاج کرتے گزاری اور آخری سانس تک ظالم انڈیا کے خلاف کمر بستہ رہیں۔
سید علی گیلانی 1929 میں تحصیل بانڈی پورہ کے گاؤں زڑی منج میں پیدا ہوئے، انھوں نے ابتدائی تعلیم مسجد وزیر خان سے ملحقہ مدرسے اور اورینٹل کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔
عملی طور پرصحافت کے ساتھ ساتھ استاد کے منصب پر بھی فائز رہے،تین بار مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
سیاسی کیریئر میں نیشنل کانفرنس، جماعت اسلامی اور تحریک حریت کے رکن بھی رہے،1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی
۔
2015 میں سید علی گیلانی کو تاحیات چیئرمین مقرر کیا گیا،2010 سے وفات تک 11 سال غاصب ہندوستانی حکومتوں کے حکم پر نظربند رہے،علی گیلانی یکم ستمبر 2021 کو اس دارِ فانی سے کنارہ کر گئے،سید علی گیلانی کا جسد خاکی پاکستانی پرچم میں لپیٹ کر لحد میں اتارا گیا۔
سید علی گیلانی کی وفات پرخوفزدہ مودی سرکار نے وادی بھر میں کرفیو لگا دیا ہے، یاد رہےحکومت پاکستان نے سید علی گیلانی کو اعلیٰ ترین سویلین اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا ہے۔
یہ پڑھیں : کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو بھارتی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی
Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.









