پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

عراق: چہلمِ امام حسین ؑ کے موقع پر 1 لاکھ پاکستانی زائرین کی کربلا آمد

06 ستمبر, 2023 09:59

چہلمِ امام حسین ؑ پر 1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچ گئے۔

عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کے مطابق1 لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستانی زائرین کی سہولت کے لیے پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کربلا میں کیمپ لگایا گیا ہے۔

پاکستان کے سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی زائرین کی سہولت و رہنمائی کے لیے یہ 3 روزہ کیمپ لگایا گیا ہے، کیمپ پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ موجود ہے، جبکہ سبیلِ امام حسین ؑ بھی سفارت خانے کی جانب سے لگائی گئی ہے۔

عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سفارتی دشواریاں دور کرنے کے لیے پاکستانی سفارتی عملہ کربلا کیمپ آفس پر موجود ہے۔

یہ پڑھیں : بلاول بھٹو کاکربلا میں مرکز زائرین اور نجف میں نیاقونصلیٹ کھولنےکا اعلان

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔