پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

مالی : القائدہ کےدہشتگردوں کے دو بڑے حملے، 64 افراد ہلاک

08 ستمبر, 2023 09:00

مالی میں دہشتگردوں نے آرمی بیس اور مسافر بردار کشتی پر دو مختلف حملے کرکے 64 افراد کو قتل کر دیا۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں دریائے نائیجر پر سفر کرتی کشتی پر سوار 49 سویلین جبکہ گاؤ ریجن کے بورم سرکل میں قائم آرمی بیس پر حملے میں 15 فوجی ہلاک ہوئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جوابی کارروائی میں 50 دہشتگردوں کو بھی مار گرایا گیا۔

مالی میں پیش آنے والے دہشتگردی کے دونوں واقعات کی ذمہ داری القائدہ سے منسلک ایک گروہ نے قبول کر لی ہے۔

دوسری جانب دہشتگرد حملے میں شہریوں اور فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر حکومت کی جانب سے ملک بھر میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

 یہ پڑھیں : افغانستان : القاعدہ سربراہ ایمن الظواہری امریکی ڈرون حملے میں مارا گیا

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔