پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

عراق جانیوالے 18 پاکستانی زائرین بغداد ایئر پورٹ پر پھنس گئے

12 ستمبر, 2023 10:51

بغداد : عراق جانے والے پاکستانی زائرین بغداد ایئر پورٹ پر پھنس گئے، 18 پاکستانی زائرین کو بغداد ایئر پورٹ پر شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

بغداد ایئر پورٹ پر پھنسے زائرین کا تعلق کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے ہے۔

زائرین کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن کا عملہ کائونٹر چھوڑ کر غائب ہو گیا ہے اور پاسپورٹ نہیں دیے جا رہے۔

متاثرہ زائرین نے بتایا ہے کہ عراقی حکام کچھ بتانے کو تیار نہیں ہیں۔

پاکستانی زائرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ زائرین کے پاسپورٹس عراقی حکام سے گم ہو گئے ہیں۔

 یہ پڑھیں : عراق: چہلمِ امام حسین ؑ کے موقع پر 1 لاکھ پاکستانی زائرین کی کربلا آمد

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔