پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

بحیرہ روم میں سمندری طوفان:لیبیا میں ہلاک افراد کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی

13 ستمبر, 2023 11:08

لیبیا میں سمندری طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 6 ہزار سے زائد ہوگئی جب کے10ہزار سے زائد شہری اب بھی لاپتہ ہیں۔

محکمہ ہنگامی خدمات کے مطابق طوفان اور 2ڈیمزٹوٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد6ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

محکمہ ہنگامی خدمات کے مطابق لیبیا کے مشرقی شہر ڈیرنا میں 4اہم پلز،متعدد عمارتوں اور 2ڈیمز کو نقصان پہنچا،جبل الاخدر،بن غازی اور المرج کے مضافات میں بھی بڑے پیمانے پر املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔

لیبیا کی حکومت نے بین الاقوامی اداروں اور مقامی ایجنسیوں سے ہنگامی امداد کی اپیل کی ہے۔

پاکستان نے لیبیا میں سمندری طوفان سے قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مشکل وقت میں لیبیا کے عوام اور ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں،سفارتی مشن لیبیا میں مقیم ہم وطنوں کی مدد کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

 یہ پڑھیں : مراکش میں خوفناک زلزلہ: اموات کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی

 

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔