اسرائیلی حملے کے ساتھ غزہ کے شہریوں کونئی جنگ کا سامنا

موسلا دھار بارش نے شمالی غزہ میں فلسطینیوں کیلئے مسائل میں اضافہ کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق سیلاب اور سیوریج کے پانی سے پناہ گزین کیمپوں میں مشکلات بڑھ گئیں، اسرائیلی حملے کے ساتھ غزہ کے شہریوں کونئی جنگ کا سامناکرنا پڑرہا ہے۔
میڈیا کے مطابق سیوریج کا پانی کلاس رومز میں داخل ہوگیا جس کےباعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ،فلسطینی بچے پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگےہیں۔
دوسری جانب غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیل کی جانب سے دیر البلاح میں شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید ہوگئے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے دیر البلاح میں ایک گھر کو نشانہ بنایاتاہم نصیرات،المغازی اور البوریج پناہ گزین کیمپوں پر بھی حملے کئے گئے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں شہادتوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں اور درجنوں افراد زخمی ہیں۔
دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن مشرق وسطیٰ کے دورے پر ہیں، اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امید ہے بلنکن اسرائیلی جارحیت کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز رکھیں گے۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امید ہے انٹونی بلنکن نے پچھلے 3مہینوں سے سبق سیکھا,امریکا نے اسرائیلی حمایت میں واشنگٹن کی غلطیوں کو محسوس کیا ہوگا۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 57 ہزار 296 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
یہ پڑھیں : غزہ فلسطین کی سر زمین ہے اور رہے گی: ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ
Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.