اسرائیلی بربریت جاری ،24گھنٹے کے دوران مزید124 فلسطینی شہید

اسرائیلی سفاکیت جاری ہے، غزہ پر مسلسل بمباری سے مزید 124 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیاں جاری ہیں، فائرنگ کے نتیجے میں 4 نوجوانوں کو قتل کیا اور پھر زمین پر پڑے نوجوانوں پر گاڑیاں چڑھا دیں۔
اس کے علاوہ طولکرم میں اسرائیلی ڈرون حملے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوئے۔
دوسری جانب حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نےاسرائیلی فوج پر وار کرتے ہوئے اسرائیلی ٹینک تباہ کر دیا اور مزید 9 اسرائیلی فوجی ہلاک کر دیے، اکتوبر سے زمینی آپریشن میں اب تک ہلاک اسرائیلی فوجیو ں کی تعداد 180 سے تجاوز کرگئی ہے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 23 ہزار210 ہوگئی ہے،تاہم اقوام متحدہ کا کہناہے غزہ قحط کی طرف بڑھ رہا ہے، پناہ گاہوں میں جگہ نہیں رہی۔
یہ پڑھیں : لبنان سے حزب اللہ کے اسرائیل کی طرف 62 راکٹ حملے
Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.