منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

غزہ میں ہلال احمر کی ایمبولینس پر میزائل حملہ،4افراد شہید

11 جنوری, 2024 09:51

 

غزہ میں اسرائیلی فوج کے ایمبولینس پر حملے میں فلسطینی ہلال احمر کے 4 کارکن شہید ہوگئے۔

سربراہ فلسطینی ہلال احمر کے مطابق اسرائیل نے وسطیٰ غزہ کے علاقے دیرالبلاح میں ایمبولینس کو نشانہ بنایاہے،اسرائیل نے ایمبولینس کو ٹارگٹ کرکے دوبار حملہ کیا۔

سربراہ فلسطینی ہلال احمر نے کہا کہ اسرائیل طبی ورکرز کی ٹارگٹ کلنگ کررہا ہے۔

 

 

فلسطینی ہلال احمرکا کہنا ہےکہ چاروں افراد طب کے شعبے سے تعلق رکھتے تھے۔

دوسری جانب اسرائیل نے الاقصیٰ شہدا اسپتال کے قریب حملہ کیا جس کے نتیجے میں 40افراد شہیداور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے دیرالبلاح میں اسپتال سے متصل گھروں کو نشانہ بنایا،اسرائیلی حملے میں صحافی احمد بدر بھی شہید ہوگئے ہے،صحافی احمد بدر اسرائیل حملوں کے خلاف عالمی سطح پر آواز اٹھارہے تھے ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں میں 150 سے زائد سفاکانہ صیہونی حملوں میں 200 فلسطینی شہید ہوگئےہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 23 ہزار 350 سے تجاوز کرگئی ہے۔

یہ پڑھیں : فلسطینیوں کو غزہ سے باہر آباد کرنے کی کسی بھی تجویز کی مخالفت کرتے ہیں: امریکا

Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔