منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

100دنوں کی جنگ میں حماس نے سیکڑوں آپریشن کیے :ترجمان القسام بریگیڈز

15 جنوری, 2024 10:09

 

غزہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے کہا ہے کہ 100دنوں کی جنگ میں حماس نے سیکڑوں آپریشن کیے ہیں۔

ابوعبیدہ نے کہا کہ جنگجوؤں نے 7اکتوبر سے 1000اسرائیلی فوجی گاڑیوں تباہ یاناکارہ بنایاہے،جنگجو وہی ہتھیار استعمال کرتے ہیں جو القسام نے خود بنائے ہیں۔

دوسری جانب غزہ کے رہائشی علاقوں پر اسرائیلی فوج کی بمباری میں مزید 125 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 265 سے زائد افراد زخمی ہوگئےہیں۔

 

 

تاہم غزہ میں مواصلاتی نظام کا بلیک آؤٹ اب بھی جاری ہے، مواصلاتی اور انٹرنیٹ سروسز دو روز سے معطل ہیں۔

ادھر مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، چھاپا مار کارروائیاں کے دوران مزید 5 فلسطینی نوجوان شہید کردیے گئے، صیہونی فوج کی جانب سے گزشتہ 100 روز میں 5 ہزار 875 فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

یہ پڑھیں : اسرائیلی ٹیچر کواسرائیلی فوج کیخلاف پوسٹ مہنگی پڑگئی

Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔