غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ، مزید 190 فلسطینی شہید

غزہ میں جاری اسرائیلی حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 190 فلسطینی شہید اور 340 زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی حکام کے مطابق 7 اکتوبر سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار 295 ہوگئی ہے، جبکہ جنگ کے آغاز سے زخمی فلسطینیوں کی تعداد 63 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا تھا کہ بہت سے شہری اب بھی ملبے کے نیچے پھنسے ہوئے ہیں، غزہ کے تقریباً 85 فیصد لوگ اسرائیلی حملوں سے بے گھر ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنے مزید 3 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔
اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ جنوبی غزہ کی لڑائی میں اس کے مزید فوجی مارے گئے ہیں، جبکہ 2 فوجی شدید زخمی ہوئےہیں۔
اسرائیلی فوج کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر زمینی حملے کے آغاز سے اب تک تقریباً ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 200 ہو چکی ہے جبکہ 7 اکتوبر سے اب تک غزہ جنگ میں 535 اسرائیلی فوجی مارے جا چکے ہیں۔
یہ پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی بمباری کا سلسلہ جاری، 25 ہزار سے زائد فلسطینی شہید
Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.