منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد اسرائیلی حملے تیز، مزید 183 فلسطینی شہید

27 جنوری, 2024 10:26

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے بعد اسرائیل نے غزہ میں حملے تیز کردیئے ہیں،24 گھنٹے میں 183 فلسطینی شہید اور 377 زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نےخان یونس میں اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کے مرکز پر حملہ کیا ہے،اسرائیلی ٹینکوں کی گولہ باری سے انرواکا گودام جل کر راکھ ہوگیا ہے، گودم میں فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے لاکھوں ڈالر کی امداد تھی۔
اسرائیلی فورسز کی طرف سے خان یونس میں اسپتالوں کا محاصرہ بھی جاری ہے،اسرائیل خان یونس میں النصر اسپتال کے قریب شدید بمباری کررہا ہے۔
اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے خان یونس میں پناہ گزینوں کےکیمپوں اور الامل اسپتال سے نکلنے والے فلسطینیوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے فوجی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، اسرائیلی فوج رہائشی عمارتوں کو مکمل طور پر تباہ کررہی ہے۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 26ہزار سےتجاوز کرگئی ہے، شہیدوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
زخمیوں کی تعداد 64 ہزار ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افرادکے ملبے تلے دبے ہونے کاخدشہ ہے۔

یہ پڑھیں:عالمی عدالت : غزہ نسل کشی کیس معطل کرنے کی اسرائیلی درخواست مسترد

Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔