منگل، 14-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/22هـ (14-10-2025م)

غزہ پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، مزید 114 فلسطینی شہید

31 جنوری, 2024 11:31

24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں مزید 114 فلسطینی شہید اور 250 زخمی ہوگئےہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے ہسپتالوں کے اطراف بھی حملے کیے گئے ہیں، صیہونی فوج نے کئی روز سے العمل ہسپتال کا مکمل گھیراؤ کر رکھا ہے جہاں ڈاکٹر اور مریضوں کو زبردستی ہسپتال سے بے دخل کیا جانے لگا۔
اسرائیلی فوجیوں نے غزہ سے چھینی گئیں درجنوں افراد کی لاشیں فلسطینی حکام کے حوالے کردیں، فلسطینی طبی عملے نے رفح میں 100کے قریب لاشوں کی تدفین کردی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق لاشیں ناقابل شناخت ہیں ،اسرائیلی فوج نے ہفتوں تک اپنے پاس رکھاہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کو بھاری نقصان پہنچانے کا دعویٰ کرتے ہوئے اسرائیل پر راکٹ حملےکیےہیں۔
حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی فوجیوں کوالظہیرہ کے علاقے میں نشانہ بنایا گیا ہے ،غزہ میں حملے روکنے تک اسرائیل پر حملے جاری رکھیں گے۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد26ہزارسے زائد ہو گئی ہے جبکہ 65 ہزار 636 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

یہ پڑھیں:غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 215 فلسطینی شہید

Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔