امداد کے منتظر فلسطینیوں پر لڑاکا ہیلی کاپٹروں کی فائرنگ، 110 فلسطینی شہید

شمالی غزہ میں امداد کے منتظر فلسطینی پناہ گزینوں پراسرائیلی فوج نے اندھا دھندفائرنگ کی ہے۔
اس فائرنگ کے نتیجے میں110 زائد فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاع ہے، جب کے 700 سے زائد فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ کےجنوب مغربی علاقے میں الرشیداسٹریٹ پر موجود امداد کے منتظر نہتے فلسطینیوں پر لڑاکا ہیلی کاپٹروں سےشیلنگ کی ۔
7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 30 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔
فلسطینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ قحط کی صورتحال سے دوچار امداد کے منتظر عام شہریوں پر حملہ اسرائیل کی جانب سے جاری فلسطینیوں کی نسل کشی کا حصہ ہے۔
یہ پڑھیں :غزہ جنگ کے بعد بھارت میں مسلمان مخالف نفرت انگیز تقاریر میں 62 فیصد اضافہ
Catch all the دنیا News, فلسطین اپڈیٹ News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.