ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

ملائشین نیوی کے 2 ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے، 10 افراد ہلاک

23 اپریل, 2024 12:18

کوالالمپور: ملائیشیا کی بحریہ کے دو ہیلی کاپٹرز فضائی مشقوں کے دوران آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں عملے کے 10 ارکان ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا سی این این کے مطابق ملائیشین نیوی نے بتایا کہ یہ واقعہ مغربی ریاست پیراک میں لوموٹ نیول بیس پر مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 32 منٹ پر پیش آیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ تمام افراد کی جائے وقوعہ پر موت کی تصدیق ہوگئی ہے اور انہیں شناخت کے لیے لوموٹ نیول بیس ملٹری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی ہیلی کاپٹر پرواز کر رہے ہیں، جب ایک ہیلی کاپٹر کا روٹر دوسرے ہیلی کاپٹر سے ٹکرا گیا جس کے بعد دونوں ہیلی کاپٹر زمین پر گر کر تباہ ہو گئے۔

مقامی پولیس نے اس حادثے کی ویڈیو کی تصدیق کردی ہے جب کہ تصادم کی وجوہات کی تحقیقات کرے گی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔