جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

بشار حکومت کا خاتمہ اسرائیل کی بڑی کامیابی ہے، نیتن یاہو

09 دسمبر, 2024 01:45

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بشار حکومت کے سقوط کو اسرائیل کے لیے ایک سنگ میل قرار دیا ہے۔

نیتن یاہو نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ  مشرق وسطی کے لیے آج تاریخی دن ہے، شام میں ‘انقلاب’ اسرائیل کے حزب اللہ اور ایران کے خلاف سخت حملوں کا براہ راست نتیجہ ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ بشار حکومت کی اسرائیل کے خلاف مزاحمتی محاذ میں مرکزی حیثیت تھی، آج بشار حکومت کا سقوط ہو چکا ہے۔

نیتن یاہو نے شام کا سرحدی علاقہ اسرائیلی قبضے میں لینے اور وہاں ایک ملٹری زون قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

یہ بھی پڑھیں شام میں مسلح افراد نے ایران کے سفارتخانے پر حملہ کردیا

1948 سے 1973 کے درمیان عربوں نے اسرائیل کے خلاف چار جنگیں لڑیں، جن میں شام، عراق، مصر اور اردن شامل تھے۔ اسرائیل نے مصر اور اردن کے ساتھ معاہدے کر لیے جبکہ عراق و شام میں حکومتوں کے تختے پلٹ کر انہیں تباہ و برباد کر دیا۔ اس سب میں اسرائیل کی اپنی طاقت کے بجائے سادہ لوح مسلمانوں کی طاقت استعمال ہوئی، جو انجانے میں اسرائیل کے ہاتھوں استعمال ہو گئے۔

Catch all the بریکنگ نیوز News, دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔