جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ٹرمپ اور پیوٹن کا یوکرین جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق

13 فروری, 2025 09:16

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔

غیر ملکی میڈٰا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور پیوٹن نے یوکرین میں جنگ فوری طور پر ختم کرنے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ٹرمپ اور کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ دونوں صدور نے کال کے دوران ایک دوسرے کے ممالک کا دورہ کرنے پر اتفاق کیا جب کہ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ پیوٹن کی کال کے بعد یوکرین پر مذاکرات شروع ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ان کی روسی صدر کے ساتھ طویل اور نتیجہ خیز فون کال ہوئی، جس میں دونوں نے اتفاق کیا کہ یوکرین میں جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات فوری طور پر شروع ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین ایک دن روس کا حصہ بن سکتا ہے، ٹرمپ

اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ دونوں اس بات پر متفق ہیں کہ روس یوکرین جنگ ​​میں ہونے والی لاکھوں اموات کو روکنا چاہتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔