ایران اپنا دارالخلافہ تہران سے کہاں منتقل کررہا ہے؟

ایران اپنا دارالخلافہ تہران سے کہاں منتقل کررہا ہے؟ (فوٹو: فائل)
ایران نے اپنا دارالخلافہ تہران سے جنوبی ساحل کے علاقے میں منتقل کرنے کا ارادہ ظاہر کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے اپنا دارالحکومت تہران سے تبدیل کر کے جنوبی ساحلی علاقے پاکستان کے صوبے بلوچستان سے منسلک مکران منتقل کرنے کے منصوبے کا اعلان کردیا ہے۔
ایرانی حکومتی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے کہا کہ دارالخلافہ تبدیل کرنے کا مقصد کیپٹل سٹی کو بھیڑ بھاڑ سے دور، پانی کی قلت کے خاتمے اور بجلی کے بحران کے مسائل کو حل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی غزہ سے بےدخلی؛ اسرائیل کا منصوبہ آشکار ہوگیا
ان کا کہنا تھا کہ تہران سمیت ملک کے دیگر بڑے شہر اس طرح کے مسائل سے دوچار ہیں، اس لیے حکومت نیا دارالحکومت مکران کے علاقے میں بنانے پر غور کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں: "اسرائیل یرغمالیوں کو زندہ دیکھنا چاہتا ہے تو دھمکیوں سے باز رہے”
اس منصوبے کیلئے حکام نے مکران کے علاقے میں سمندری معیشت پر مبنی ایک اقتصادی منصوبہ تیار کرنے کیلئے 2 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی غزہ سے متعلق اے آئی ویڈیو؛ قبضہ کرنے کا نیا طریقہ قرار
واضح رہے کہ ایرانی دارالحکومت کی تہران سے منتقلی کا منصوبہ پہلی بار سامنے نہیں آیا بلکہ 1979 میں انقلاب ایران کے بعد سے یہ معاملہ کئی بار اٹھایا گیا تھا لیکن ہر بار اس منصوبے کو اقتصادی، سیاسی اور لاجسٹک چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.