ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

دھمکیوں کیساتھ مذاکرات؛ ایرانی سپریم لیڈر کا ٹرمپ کو انکار

09 مارچ, 2025 15:08

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے بھیجے گئے خط پر ردعمل دیدیا۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے جارہ کردہ رپورٹس کے مطابق ایران کے سینئر عہدیدران کے ساتھ ملاقات میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مذاکرات کیلئے واشنگٹن کی پیشکش کا مقصد اپنی توقعات مسلط کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض غنڈہ حکومتیں ایران کو مذاکرات کیلئے ڈرا رہی ہیں، ہمیں ڈرایا اور دھمکایا نہیں جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: جوہری معاہدے کیلئے امریکا نے ایرانی سپریم لیڈر کو خط لکھ دیا

ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ مذاکرات پر اصرار مسائل کو حل کرنے کیلئے نہیں بلکہ امریکا اور دیگر طاقتیں اپنے مطالبات منوانے کی کوشش کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کوئی خط موصول نہیں ہوا، ایران نے ٹرمپ کے دعوے کی تردید کردی

آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ان کے لیے بات چیت نئی امیدوں کا ایک راستہ ہے، یہ صرف ایران کے جوہری مسئلے سے متعلق نہیں ہے، ایران یقینی طور پر اسے قبول نہیں کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خط لکھ کر جوہری ہتھیاروں کی تیاری روکنے یا ممکنہ فوجی کارروائی کا سامنا کرنے کا انتباہ دیا تھا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔