ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

فلسطینیوں کی مستقل نقلِ مکانی؛ ٹرمپ بیان سے پیچھے ہٹ گئے

13 مارچ, 2025 15:57

فلسطین کی مزاحمتی تنظم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی مستقل نقلِ مکانی کی تجویز سے واضح دستبرداری کے بیان پر خیرمقدم کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں آئرش وزیرِ اعظم مائیکل مارٹن سے ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی کسی فلسطینی کو غزہ سے نہیں نکال رہا۔

امریکی صدر کے اس بیان پر فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی صدر کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم (حماس) مطالبہ کرتے ہیں کہ قابض اسرائیل کو جنگ بندی معاہدے کی تمام شرائط پر عمل درآمد کرنے کا پابند بنا کر ٹرمپ اپنی پوزیشن کو مزید تقویت دیں۔

مزید پڑھیں: یرغمالیوں کی رہائی؛ امریکا بھی حماس کے سامنے جھکنے پر مجبور

اس سے قبل، امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ امریکی حکومت نے غزہ میں یرغمالیوں کی رہائی کے لیے حماس سے خفیہ رابطہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: حماس کے بغیر مصر نے غزہ کے عبوری انتظام کے قیام کی تجویز پیش کردی

ایگزیوس نے اپنی رپورٹ میں دو ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی حکومت اور حماس کے درمیان بات چیت غزہ میں موجود امریکی یرغمالیوں کی رہائی اور جنگ کے خاتمے کے ایک وسیع تر معاہدے کے حوالے سے ہوئی۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ انتظامیہ نے حماس سے براہ راست رابطہ کرلیا، امریکی میڈیا کا انکشاف

امریکی میڈیا کے مطابق، یہ ایک غیرمعمولی پیش رفت ہے کیونکہ امریکا نے اس سے قبل کبھی حماس سے براہ راست بات چیت نہیں کی تھی۔ امریکا نے 1997 میں حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا، لیکن حالیہ مذاکرات میں طویل المدتی جنگ بندی کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی، تاہم کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔