برطانوی وزیر اعظم روسی صدر کو گفتگو کی میز پر لانے کیلئے پُر عزم

برطانوی وزیر اعظم روسی صدر کو گفتگو کی میز پر لانے کیلئے پُر عزم
لندن: برطانیہ کے وزیر اعظم کیئر اسٹارمر روسی صدر ولایمیر پیوٹن کو گفتگو کی میز پر لانے کیلئے پرعزم ہیں۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے کہا کہ پیوٹن کو ‘جلد’ مذاکرات کی میز پر آنا پڑے گا تاکہ یوکرین میں کسی بھی ممکنہ جنگ بندی کے تحفظ کے لیے تیار اتحاد کی حمایت حاصل کی جاسکے۔
برطانوی وزیر اعظم نے ڈاؤننگ اسٹریٹ کی میزبانی میں ہونے والے گروپ کال میں شامل ہونے کے دوران تقریبا 26 ساتھی رہنماؤں سے کہا کہ انہیں یوکرین کو مضبوط بنانے، جنگ بندی کی حفاظت کرنے اور ماسکو پر دباؤ برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:پیوٹن کا کرسک میں یوکرینی فوج کو محفوظ راستہ دینے کی پیشکش
مزید پڑھیں:یوکرین کے صدر جنگ بندی مذاکرات کے لیے جدہ پہنچ گئے
مذاکرات کے بعد اسٹارمر نے کہا کہ فوجی سربراہان اب جمعرات کو برطانیہ میں دوبارہ ملاقات کریں گے کیونکہ اتحاد "آپریشنل مرحلے” میں داخل ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج صبح جس گروپ سے ملاقات ہوئی وہ 2 ہفتے پہلے کے مقابلے میں ایک بڑا گروپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرین نے 30 روزہ غیر مشروط جنگ بندی پر رضامندی ظاہر کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ‘امن کا فریق’ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پیوٹن امن کے بارے میں سنجیدہ ہیں تو میرے خیال میں یہ بہت آسان ہے، انہیں یوکرین پر اپنے وحشیانہ حملے بند کر کے جنگ بندی پر اتفاق کرنا ہو گا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement