ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ایران نے غزہ میں اسرائیلی حملوں کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرا دیا

18 مارچ, 2025 20:57

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بگھائی نے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی تازہ ترین مہم کی شدید مذمت کرتے ہوئے واشنگٹن کی حمایت کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان ایرانی دفتر خارجہ اسماعیل بگھائی نے غزہ میں مہلک جارحیت کی بحالی کو مقبوضہ فلسطینی علاقے میں اسرائیلی حملوں کو نسل کشی اور نسلی صفائی کا تسلسل قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ حملے، جن میں اب تک کم از کم 404 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، امریکا کی جانب سے گرین سگنل دینے جانے کے بعد شروع ہوئے۔

ایرانی ترجمان نے تمام ممالک اور اقوام متحدہ پر زور دیا کہ وہ اسرائیل پر مظالم کو روکنے اور بین الاقوامی قوانین کی بے مثال خلاف ورزیوں سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

یہ بھی پڑھیں: دشمنوں سے طویل جنگ کیلئے تیار ہیں، یمن کا اعلان

اسماعیل بگھائی کا کہنا تھا کہ صیہونی فوج غزہ میں امریکا، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کی مکمل حمایت سے حملے کر رہی ہے۔

ایران نے مقبوضہ فلسطین میں مزید شہادتوں اور نسل کشی کے واقعات کی روک تھام کے لئے مسلم دنیا کی ذمہ داری پر بھی زور دیا۔

ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسلامی تعاون تنظیم پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) میں اسرائیلی رہنماؤں کے خلاف قانونی چارہ جوئی میں تیزی لائے اور عالمی عدالت انصاف (آئی سی جے) کے جاری کردہ فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے فیصلہ کن اقدامات کرے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔