حماس کے وزیر داخلہ محمود ابو وطفہ اسرائیلی بمباری میں شہید

فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی تنظیم کے نائب وزیر داخلہ میجر جنرل محمود ابو وطفہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری میں شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران اسرائیلی فورسز نے جنگ بندی ختم کرتے ہوئے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کرکے 330 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
اسرائیلی طیاروں نے عین سحری کے وقت حملہ کیا، جب لوگ گھروں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں میں کھانے کی تیاری کررہے تھے۔
مزید ہڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر پھر بمباری؛ ایک دن میں 330 شہادتیں! عرب ممالک خاموش
غزہ کے مختلف علاقوں جبالیہ، غزہ سٹی، نصیرات، دیر البلح اور خان یونس میں کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔
مزید پڑھیں: یرغمالیوں کی رہائی؛ امریکا بھی حماس کے سامنے جھکنے پر مجبور
حماس رہنما نے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل یکطرفہ طور پر جنگ بندی کے معاہدے کو ختم کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: فلسطینیوں کی غزہ سے بےدخلی؛ امریکا نے افریقی ممالک بات چیت تیز کردی
دوسری جانب پیرامیڈیکس اور عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فضائی حملوں نے وسطی غزہ میں دیر البلح میں تین گھروں کے ساتھ ساتھ غزہ شہر میں ایک عمارت اور خان یونس اور رفح میں اہداف کو نشانہ بنایا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.