دشمنوں سے طویل جنگ کیلئے تیار ہیں، یمن کا اعلان

دشمنوں سے طویل جنگ کیلئے تیار ہیں، یمن کا اعلان
یمن کے وزیر دفاع نے دشمن کی اشتعال انگیزی اور جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ملک کی مکمل جنگی تیاری کا عہد کردیا۔
ایک بیان میں میجر جنرل محمد ناصر العتیفینے متنبہ کیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج اسی تناظر میں دشمنوں کے ساتھ بحری محاذ آرائی میں شامل ہونے کے لیے تیار ہیں۔
میجر جنرل محمد ناصر العتیفی کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اتوار کی رات یمن میں فضائی حملوں کا حکم دیے جانے کے بعد یمن اور امریکا کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچی۔
یہ حملے انصار اللہ کی مزاحمتی تحریک کی جانب سے خبردار کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد شروع کیے گئے ہیں کہ یمنی مسلح افواج خطے میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز اور جنگی جہازوں کو نشانہ بنائیں گی۔
یمن کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقوں میں حساس اور اسٹریٹجک اہداف اور اہم آبی گزرگاہوں سے گزرنے والے اسرائیلی جہازوں کے خلاف فلسطینیوں کی حمایت میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔
عاطفی نے کہا کہ یمن پہلے ہی عوامی انتباہ جاری کر چکا ہے کہ وہ غزہ میں معصوم فلسطینیوں پر صیہونی حکومت کے مظالم پر خاموش رہنے پر مجبور نہیں ہوگا اور اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے گا۔
یمنی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ غزہ کے لئے یمن کی غیر متزلزل حمایت جاری رہے گی، یمنی عوام فلسطینیوں کے لئے انصاف کے حصول اور ان کے مصائب کے خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یمن کی فوجی صلاحیتیں بشمول میزائل فورسز، ڈرونز اور بحری یونٹس عرب اور اسلامی ممالک کے دفاع میں مشن انجام دینے کے لیے انتہائی تیار ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.