جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

افغانستان میں میڈیا اور صحافیوں پر پابندیوں میں اضافہ

19 مارچ, 2025 09:20

افغانستان میں طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے بعد سے صحافتی آزادی پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں صحافیوں کو شدید دھمکیوں، سخت سنسر شپ اور تشدد کا سامنا ہے۔

حال ہی میں افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے طالبان کے زیر اقتدار میڈیا اور صحافیوں کے خلاف زیادتیوں میں 24 فیصد اضافہ رپورٹ کیا۔

افغانستان جرنلسٹس سینٹر کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے زیر اقتدار میڈیا پر دباؤ میں شدت، خلاف ورزیوں میں 24 فیصد اضافہ ہوا، مارچ 2024 سے لے کر اب تک 181 صحافیوں کے حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں، ان خلاف ورزیوں میں صحافیوں کو 131 دھمکیاں دینے اور 50 گرفتاریوں کے واقعات شامل ہیں، ریکارڈ شدہ خطرات میں سے 22 سے زائد خطرات میڈیا اداروں کی معطلی یا بندش سے متعلق درج کیے گئے، گرفتار شدہ صحافیوں میں سے 10 جیل میں ہیں جن میں چار کو دو سے تین سال قید کی سزا دی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2023 میں افغانستان جرنلسٹس سینٹر نے میڈیا حقوق کی 139 خلاف ورزیوں کے واقعات ریکارڈ کیے جن میں 80 دھمکیاں جبکہ 59 گرفتاریاں شامل ہیں، طالبان کے اقتدار پر قابض ہونے کے تقریباً چار سال بعد، میڈیا آزادی محدود ہو گئی جبکہ دفاتر پر چھاپے، گرفتاریاں اور کئی اداروں کی بندش ہوئی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سے قبل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے افغان طالبان سے آزادی اظہار اور صحافیوں کے ساتھ بدسلوکیوں کا فوری خاتمہ کرنے کا مطالبہ کیا تھا، افغانستان میں صحافیوں کے خلاف تشدد اور دھمکیوں کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے، طالبان کی ناقص اور متشددانہ پالیسیاں افغان صحافت اور صحافیوں کے لیے ایک سیاہ باب ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔