ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ٹیسلا گاڑیاں نذر آتش، مسک نے حملہ دہشتگردی قرار دے دیا

19 مارچ, 2025 16:22

امریکی شہر لاس ویگاس میں ٹیسلا کے ایک شو روم پر حملہ ہوا جس میں کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے اسے "ممکنہ دہشت گردی” کا حملہ قرار دیا ہے۔

حملے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جسے ٹیسلا کے مالک اور ٹیک ارب پتی ایلون مسک نے اپنے پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کیا،  مسک نے بھی حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی۔

لاس ویگاس میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ شیرف ڈوری کورین کے مطابق ویڈیو میں ایک سیاہ لباس میں ملبوس شخص کو شو روم میں مولوتوف کاک ٹیل پھینکتے اور آگ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

واقعے کے بعد رات 2:45 بجے ریسکیو حکام کو اطلاع دی گئی، اور آگ کو ٹیسلا کی بیٹریوں تک پہنچنے سے پہلے ہی کنٹرول کر لیا گیا۔

خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں

پولیس نے تصدیق کی کہ ایک گاڑی کے اندر مولوتوف کاک ٹیل بھی پایا گیا جب کہ حکام ثبوت اکٹھا کرنے میں مصروف ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔