ٹرمپ کی کوشش، یوکرین کا روس سے عارضی جنگ بندی پر اتفاق

یوکرین اور روس نے اس ہفتے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے رہنماؤں سے بات چیت کے بعد محدود جنگ بندی پر اصولی طور پر اتفاق کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کے صدر زیلنسکی نے بھی روس سے 30روز کیلئے عارضی اورمحدود جنگ بندی پر اتفاق کرلیا جبکہ امریکا کے صدر ٹرمپ نے یوکرین کے معدنی ذخائرکے بعد توانائی تنصیبات پر ملکیت کی بھی خواہش ظاہر کر دی ہے۔
مزید پڑھیں:پیوٹن کا کرسک میں یوکرینی فوج کو محفوظ راستہ دینے کی پیشکش
یوکرین اور روس کو ایک دوسرے کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ نہ بنانے پر راضی کرنے میں دشواری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ٹرمپ کو جنگ کے فوری خاتمے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے کی کوشش میں درپیش چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مزید پڑھیں:یوکرین امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کے لیے تیار
یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بدھ کے روز ٹرمپ کے ساتھ تقریبا ایک گھنٹے کی بات چیت کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ اس ہفتے کے آخر میں سعودی عرب میں "تکنیکی” بات چیت میں یہ طے کرنے کی کوشش کی جائے گی کہ معاہدے کے تحت کس قسم کے بنیادی ڈھانچے کا تحفظ کیا جائے گا۔
لیکن یہ فوری طور پر واضح تھا کہ معاہدے کے بارے میں تینوں فریقوں کے خیالات مختلف ہیں، وائٹ ہاؤس نے کہا کہ "توانائی اور بنیادی ڈھانچے” کا احاطہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب کریملن کا کہنا ہے کہ معاہدے میں "توانائی کے بنیادی ڈھانچے” کا زیادہ حوالہ دیا گیا ہے اور زیلنسکی نے کہا کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ ریلوے اور بندرگاہوں کا تحفظ کیا جائے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement