ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

امریکا اور روس کے درمیان مذاکرات میں کیا طے پایا؟ کریملن نے بتادیا

25 مارچ, 2025 20:09

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ امریکا اور روس کے درمیان پیر کو سعودی عرب میں ہونے والے مذاکرات کی تفصیلات عام نہیں کی جائیں گی۔

روسی صدارتی محل کریملن نے کہا ہے کہ وہ ریاض میں ہونے والی یوکرین جنگ بندی کے بارے میں امریکی حکام کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی تفصیلات ظاہر نہیں کرے گا۔

بیان میں یہ کہا گیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کے ‘مواد’ کو عام نہیں کیا جائے گا اور روس امریکا کے ساتھ ریاض مذاکرات کے نتائج کا ‘تجزیہ’ کر رہا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس نے امریکا کے ساتھ اگلے مذاکرات کے لئے ‘مخصوص’ تاریخیں بھی نہیں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا، روس کے تعلقات کب بحال ہوں گے؟ کریملن ترجمان نے بتادیا

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا کہ مندوبین ماسکو واپس پہنچ گئے ہیں اور نتائج کا تجزیہ کیا جا رہا ہے، واشنگٹن کے ساتھ رابطے جاری رہیں گے لیکن اگلی ملاقات کے بارے میں کوئی مخصوص تاریخ نہیں۔

 

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔