ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
جمعہ 1447/04/18هـ (10-10-2025م)

یمن نے اسرائیلی ائیر پورٹ اور امریکی جنگی جہازوں پر بیلسٹک میزائل داغ دیے

25 مارچ, 2025 14:34

یمنی فورسز نے اسرائیلی ہوائی اڈے اور امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنادیا۔

یمن کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ انہوں نے غزہ کی پٹی اور فلسطین خلاف جارحیت کے جواب میں اسرائیل اور امریکا مخالف مزید کارروائیاں کی ہیں۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحییٰ سری نے بتایا کہ یمنی میزائل فورس نے مقبوضہ یفہ کے علاقے میں اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا جن میں ذوالفقار اور ہائپر سونک فلسطین ٹو قسم کے میزائل شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یمن کی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ہیری ایس ٹرومین اور اس کے ساتھ چلنے والے متعدد جنگی جہازوں کو بیلسٹک اور کروز میزائلوں کے ساتھ ساتھ ڈرونز سے بھی نشانہ بنایا۔

یحیٰ سری کا کہنا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امریکی جنگی جہازوں پر ہونے والا یہ اپنی نوعیت کا دوسرا حملہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ یہ آپریشن یمن کے خلاف امریکی جارحیت کے جواب میں کیا گیا ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز امریکی جنگی طیاروں نے صوبہ صعدہ میں الرسول الاعظم اونکولوجی اسپتال کو نشانہ بناتے ہوئے دو حملے کیے تھے۔

 

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔