جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

امریکا نے اگر ایران پر حملہ کیا تو اسے بھرپور جواب ملے گا، ایرانی سپریم لیڈر کا عید اجتماع سے خطاب

31 مارچ, 2025 11:26

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائ کا کہنا ہے کہ امریکا نے اگر ایران پر حملہ کیا تو اسے بھرپور جواب ملے گا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائ کی زیر اقتداء نماز عید کا مرکزی اجتماع، ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے تہران یونیورسٹی میں قائم مصلی پر نماز عید ادا کی۔

نماز عید کی مرکزی کمیٹی کے مطابق علی الصبح تہران کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی مصلائے امام خمینی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔ صبح 4 بجے مصلائے امام خمینی کے مرکزی دروازے کھول دیے گئے۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ائ نے تہران میں مرکزی عید اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ اور لبنان کے تلخ واقعات نے ماہ رمضان میں مسلمانوں کا دل چھلنی کردیا۔

 

 

انہوں نے کہا کہ اس خطے میں صرف ایک پراکسی ہے جوکہ غاصب اور فاسد صہیونی اسرائیلی حکومت ہے جوکہ استعمار یعنی امریکا کی نیابت میں دوسرے ممالک پر تجاوز کرتی ہے۔ شخصیات کو قتل کرنا صہیونی حکومت کی عادت ہے۔ امریکہ اور مغربی ممالک اس کی حمایت کرتے ہیں۔

آیت اللہ خامنہ ائ نے کہا کہ فلسطین سے صہیونی حکومت کو جڑ سے اکھاڑنا ضروری ہے۔ اللہ کی مدد سے اسرائیل ریشہ کن ہوگا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے جواب میں ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا تھا کہ اگر دشمن کوئی شیطانی حرکت کرے تو ایران سخت اور بھرپور جواب دے گا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔