جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ایران نے ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر اقوام متحدہ سے شکایت کردی

02 اپریل, 2025 20:19

تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت درج کرائی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی خط میں اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید اروانی نے لکھا ہے کہ اگر امریکہ یا اسرائیلی حکومت نے ایران پر کسی بھی طرح سے حملہ کیا تو اس کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران نے ٹرمپ کے بیان کو بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائد کردیں

مزید پڑھیں:امریکا نے اگر ایران پر حملہ کیا تو اسے بھرپور جواب ملے گا، ایرانی سپریم لیڈر کا عید اجتماع سے خطاب

خیال رہے کہ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں واشنگٹن کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور مزید پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے صدر ٹرمپ کی دھمکی کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان دشمنی ہمیشہ سے رہی ہے، اگر امریکہ نے ایسا کوئی قدم اٹھایا تو اسے سخت جواب دینا پڑے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ اگر امریکہ ایران میں پہلے کی طرح بغاوت کے بارے میں سوچتا ہے تو ایرانی عوام خود اس سے نمٹیں گے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔