امریکا کا رویہ مذاکرات کی درخواست سے متصادم ہے، ایران

امریکا کا رویہ مذاکرات کی درخواست سے متصادم ہے، ایران
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے امریکا پر ایران سمیت دنیا کی توہین کرنے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کا رویہ مذاکرات کی درخواست سے متصادم ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روز تہران میں سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کے وزیر اور ان کے نائبین کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا۔
علاقائی اور بین الاقوامی امور پر گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے اس بات پر زور دیا کہ دوسرے ممالک کے ساتھ بات چیت ایران کی خارجہ پالیسی کا مرکز ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران مساوی حیثیت سے مذاکرات کا خواہاں ہے، مگر ایسا نہیں جیسے امریکا کبھی ایران کے ساتھ بات چیت اور دوسری طرف اسے دھمکی دینا چاہتا ہے۔
مسعود پزشکیان کا واشنگٹن کو مخاطب کرکے کہنا تھا کہ اگر آپ مذاکرات چاہتے ہیں تو دھمکی دینے کا کیا مطلب ہے؟ آج امریکا نہ صرف ایران بلکہ باقی دنیا کی توہین کر رہا ہے۔
گزشتہ چند ماہ کے دوران ایرانی صدر بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران امریکا کے ساتھ مساوی شرائط پر بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
مسعود پزشکیان نے اس سے قبل کہا تھا کہ ٹرمپ اگر حقیقی معنوں میں مغربی ایشیا ء میں امن و استحکام چاہتے ہیں تو وہ پابندیوں اور دھمکیوں سے گریز کریں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement