ایران کا جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تردید

ایران کا جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تردید
تہران: ایران نے جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مزاکرات کرنے کی تردید کر دی۔
برطانوی میڈیا اسکائی نیوز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر براہ راست بات چیت کر رہا ہے اور اگر مذاکرات ناکام ہو جاتے ہیں تو ایران ’بڑے خطرے‘ میں پڑ جائے گا۔
مزید پڑھیں:امریکا کا رویہ مذاکرات کی درخواست سے متصادم ہے، ایران
مزید پڑھیں:ایران نے ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر اقوام متحدہ سے شکایت کردی
ڈونلڈ ٹرمپ نے اصرار کیا ہے کہ تہران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، تاہم ایران نے فوری طور پر صدر کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے کے روز عمان میں ہونے والے مذاکرات ثالث کے ذریعے ہوں گے۔
ایران نے امریکی صدر کے اس مطالبے کو مسترد کر دیا تھا کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کرے یا اس پر بمباری کی جائے، لیکن پیر کو وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ براہ راست بات چیت کر رہے ہیں، اور انہوں نے شروع کر دیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement