جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

چین کا امریکا کی تمام اشیاء پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

09 اپریل, 2025 20:25

بیجنگ: چین نے امریکا سے درآمد ہونے والی تمام اشیاء پر 84 فیصد جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی میڈیا بی بی سی اردو کے مطابق چین کی جانب سے امریکا پر 84 فیصد ٹیرف کے اعلان کے بعد پہلے سے گراوٹ کا شکار ہونے والی یورپی کمپنیاں مزید نیچے چلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں:امریکا کا پاکستان کیلئے گلوبل انڈرگریجویٹ ایکسچینج پروگرام ختم

چین کی وزارت حزانہ نے کہا ہے کہ محصولات کا اطلاق کل 10 اپریل سے ہو گا۔ چین کے امریکی درآمدات پر 84 فیصد محصول عائد کرنے کے اعلان کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے پہلے در عمل میں کاروباری اداروں کو ترغیب دی ہے کہ یہ امریکہ منتقل ہونے کا درست وقت ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا نئے ٹیرف پر اعلیٰ سطح وفد امریکا بھیجنے کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی کمپنی کیلئے امریکا میں منتقل کرنے کا بہترین وقت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ زیرو ٹیرف اور تقریباً فوری طور پر الیکٹریسٹی یا انرجی کے کنکشنز اور منظوری، جہاں نہ ماحولیات کے باعث تاخیر نہ انتظار۔ پھر دیر نہ کریں۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 104 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی گئی ہے تاہم چین نے امریکی مصنوعات پر 84 فیصد اضافی ٹیرف عائد کردیا، جو پہلے سے اعلان کردہ 34 فیصد سے کہیں زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا تھا اگر بیجنگ نے امریکی مصنوعات پر عائد جوابی محصولات کل تک واپس نہیں لئے تو وہ چینی درآمدات پر مزید 50 فیصد ٹیرف عائد کر دیں گے۔

دوسری جانب وائٹ ہاوس کی جانب چین کی جانب سے امریکی مصنوعات پر عائد کردہ اضافی ٹیکس سے متعلق کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔