امریکا نے ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کر دی

امریکا نے ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کر دی
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری پروگرام کو مدنظر رکھتے ہوئے ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کر دی گئی۔
عالمی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکا کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے براہ راست مذاکرات کے اعلان کے 2 روز بعد ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
امریکی محکمہ خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوہری پروگرام کی حمایت کرنے پر ایران سے تعلق رکھنے والے 5 اداروں اور ایران میں مقیم ایک شخص پر پابندیاں عائد کی ہیں جس کا مقصد تہران کو جوہری ہتھیار وں سے محروم کرنا ہے۔
مزید پڑھیں:ایران کا جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تردید
مزید پڑھیں:چین کا امریکا کی تمام اشیاء پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کا بے دریغ تعاقب امریکا اور علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں:ایران نے ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ بیان پر اقوام متحدہ سے شکایت کردی
انہوں نے کہا کہ محکمہ خزانہ ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام اور اس کے وسیع تر تخریبی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔
دوسری جانب نیو یارک میں واقع اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے فوری طور پر تبصرہ کرنے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
خیال رہے کہ ٹرمپ نے پیر کے روز اچانک اعلان کیا تھا کہ امریکا اور ایران تہران کے جوہری پروگرام پر براہ راست بات چیت شروع کرنے کیلئے تیار ہیں، لیکن ایران کے وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ عمان میں ہونے والی بات چیت با لواسطہ ہوگی۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement