جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،ایرانی فوج کا اعلان

10 اپریل, 2025 20:25

ایرانی فوج کے ادارہ اطلاعات کے نائب سربراہ جنرل سید حسن ابوترابی نے کہا ہے ایران اسلامی انقلاب اور ملک کی ارضی سالمیت کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ایرانی خبر رساں ویب سائٹ کے مطابق یہ بیان یوم مسلح افواج کے موقع پر جاری کیاگیا، بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کےحکم پر فوج کی تشکیل کی یاد تازہ کی گئی۔

ایرانی جنرل سید حسن ابوترابی کا مزید کہنا تھا جنگی خطرات سے نمٹنے کے لیے ملک کے تمام صوبوں میں فوجی پریڈ کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: امریکا نے ایران پر مزید نئی پابندیاں عائد کر دی

مزید پڑھیں: ایران کا جوہری پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات کی تردید

انھوں نے کہا کہ یوم مسلح افواج کے موقع پر فوج کے جوانوں کے ہاتھوں تیار شدہ ہتھیاروں، ڈرون طیاروں ، میزائلوں اور فضائی، بحری اور برّی فوج میں استعمال ہونے والی تازہ ترین ٹیکنالوجی کے نمونوں کی نمائش بھی کی جائے گی۔

جنرل ابوترابی نے بتایا کہ یوم مسلح افواج کے موقع پر سیاسی اور فوجی قیادت برّی، بحری، فضائی اور فضائی دفاع فورس کے جوانوں کی پریڈ کا معائنہ کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا یوم مسلح افواج کے موقع پر خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے جنگی جہازوں اور آبدوزوں کی پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔