جمعرات، 25-ستمبر،2025
جمعرات 1447/04/03هـ (25-09-2025م)

Advertisement

Advertisement

Advertisement

Advertisement

امریکا میں مقیم گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

12 اپریل, 2025 14:34

امریکا میں مقیم گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک نئے ایگزیکٹو آرڈر کے بعد امریکا میں مقیم تمام غیر ملکی شہریوں بشمول گرین کارڈ ہولڈرز کے لیے نئے سخت قوانین نافذ کر دیے گئے ہیں۔

گزشتہ روز جاری ہونے والے اس آرڈر کے تحت اب تمام تارکین وطن کو لازمی طور پر اپنا اندراج کروانا ہوگا اور سفر کے دوران اپنی قانونی حیثیت کے دستاویزی ثبوت ساتھ رکھنے ہوں گے۔

نئے قوانین کی تفصیلات

18 سال یا اس سے زائد عمر کے تمام غیر ملکی شہریوں کو اپنی رجسٹریشن کا ثبوت ہر وقت اپنے پاس رکھنا ہوگا۔

نئے آن لائن سسٹم کے ذریعے بایومیٹرک معلومات جمع کروانی ہوں گی۔

30 دن یا زائد عرصے تک قیام کرنے والے تمام غیر ملکیوں بشمول کینیڈین شہریوں کو رجسٹریشن کروانی ہوگی۔

14 سال سے کم عمر بچوں کے والدین یا سرپرستوں پر بھی ذمہ داری عائد ہوگی۔

ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی وقت رجسٹریشن کا ثبوت طلب کر سکیں گے۔

سزاؤں کا نیا نظام

رپورٹ کے مطابق ایگزیکٹو آرڈر کی خلاف ورزی کے مرتکب تارکین وطن کو جرمانے اور قید کی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا ردعمل

قانونی ماہرین نے تمام تارکین وطن اور زائرین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ان نئے ضوابط کو سنجیدگی سے لیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کے اس فیصلے کو امریکا میں تارکین وطن کے خلاف سخت رویے کی ایک اور کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔